جمعہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2024 

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

datetime 23  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لئے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سیریز میں شامل تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، یہ میچز آٹھ، دس اور بارہ جون کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔اعلان کردہ اسکواڈ میں تین اوپنرز، تین مڈل آرڈر بیٹرز، دو وکٹ کیپرز، تین اسپنرز اور پانچ فاسٹ بالرز شامل ہیں۔

سکواڈ میں بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر بیٹر) محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر بیٹر)، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دہانی اور زاہد محمود شامل ہیں چونکہ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز مینیجڈ انوائرنمنٹ میں نہیں کھیلی جانی، لہذا قومی سلیکٹرز نے آسٹریلیا کے خلاف اعلان کردہ 21 رکنی اسکواڈ کو کم کرکے 16 کھلاڑیوں تک محدود کردیا ہے۔ آصف علی، حیدر علی، عثمان قادر اور آصف آفریدی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا جبکہ سعود شکیل سائنوسائٹس سرجری کے باعث سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے۔انجری سے صحتیاب ہونے پر قومی وائیٹ بال کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ سیریز کے تربیتی کیمپ کے لیے قومی اسکواڈ یکم جون کو راولپنڈی میں رپورٹ کرے گا۔ انگلش کانٹی کرکٹ میں مصروف وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، حسن علی، شاداب خان اور حارث رف بھی مقررہ وقت پر وطن واپس پہنچ جائیں گے۔چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ چونکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، لہذا بہترین دستیاب کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔منتخب کردہ اسکواڈ میں زیادہ تر کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے

تاکہ وہ اس طرز کی کرکٹ میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔پرامید ہوں قومی اسکواڈ مہمان ٹیم کے خلاف عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ سیریز مینیجڈ انوائیرنمنٹ میں نہیں کھیلی جارہی، لہذا ضرورت پڑنے پر کھلاڑیوں کو مختصر وقت میں بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔ محمد نواز اور شاداب خان کے مکمل فٹ ہونے کی وجہ سے آصف آفریدی اور عثمان قادر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ہماری آنکھیں کب کھلیں گے


یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…