بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا اوکاڑہ جلسہ سے خطاب عین موقع پر ملتوی کر دیا گیا

datetime 23  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا اوکاڑہ میں ن لیگ کے جلسہ سے خطاب عین موقع پر ملتوی کر دیا گیا، حمزہ شہباز نے آج مریم نواز کے ساتھ جلسے سے خطاب کرنا تھا لیکن موسم کی خرابی کی نواز شریف کا ماڈل ٹاؤن میں ن لیگ کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب ان کے نہ جانے کی وجہ بن گیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقدہوا، جس میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات کاجائزہ لیاگیا-وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو انسپکٹرجنرل پولیس نے امن عامہ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی -انسپکٹر جنرل پولیس نے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو شاد باغ سے اغوا ء طالبہ کی بازیابی کے حوالے سے بھی بریف کیا-وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے صوبے میں امن عامہ کی فضا قائم رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں امن وامان کی فضا برقرار رکھنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور پولیس کی محنت سے شاد باغ سے اغوا ء طالبہ بحفاظت گھر واپس آئی اور اغواء کرنے والے ملزمان بھی پولیس نے بروقت گرفتارکئے-معصوم طالبہ کو اغواء کرنے والے ملزمان قرارو اقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے-بیٹی کو انصاف دلانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا- وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ چیچہ وطنی میں دوہرے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو بھی جلد قانون کی گرفت میں لایاجائے اور48گھنٹے میں ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے- ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے-انہوں نے کہاکہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کڑی سزا کے حقدار ہیں

اور ایسے مقدمات کو ٹیسٹ کیس بنا کر ملزمان کو سخت سزا دلائی جائے-عبدالعلیم خان،سردار اویس لغاری، خواجہ عمران نذیر، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن،عطاتارڑ، ذیشان رفیق، چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، سی سی پی او لاہور او رمتعلقہ حکا م نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی جلد فراہمی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کے لئے ادویات کی فراہمی بلاتعطل جاری رہنی چاہیے-سرطان میں مبتلا مریض او را ن کا خاندان جس کرب سے گزرتا ہے وہ ناقابل بیان ہے-مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی سے اللہ بھی راضی ہوگا اور مخلوق بھی -اس نیک کام میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے-وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،

جس میں کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے لئے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔سیکرٹری صحت نے کینسر ادویات کی مفت فراہمی کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 7439 مریضوں کومفت ادویات کی فراہمی کیلئے فارما سیوٹیکل کمپنی سے بات چیت میں جاری ہے- خواجہ عمران نذیر،خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری خزانہ اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…