جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

لانگ مارچ کے شرکاء کب تک اسلام آباد میں رہیں گے، عمران خان نے اعلان کر دیا

datetime 22  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف پی ٹی آئی ورکرز کو نہیں، سب کو دعوت دیتا ہوں، 25 مئی کو دن 3 بجے اسلام آباد میں سری نگر وے پر ملوں گا،

سازش کے تحت جن لوگوں کو مسلط کیا گیا وہ نا اہل ہیں فیصلے نہیں کر پارہے،کسی صورت ہم اس حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے، ہمارا مطالبہ اسمبلیاں توڑنا اور الیکشن کی تاریخ ہے، یہ سیاست نہیں، جہاد ہے، پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ ہے۔پشاور میں پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی کور کمیٹی نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی تاریخ کا فیصلہ کرلیا ہے، 25 مئی کو دن 3 بجے اسلام آباد میں سری نگر وے پر ملوں گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف ہماری حکومت کے خلاف رجیم چینج کی سازش کی گئی، مجھے اگست میں اس سازش سے متعلق پتا چل گیا تھا۔چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ سازش میری حکومت کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف کی گئی اور اس میں وہ لوگ شامل ہوئے جو اپنی کرپشن چھپانا چاہتے تھے۔ ان کا کہنا تھا پاکستان کے خلاف اس وقت سازش کی گئی جب ملک ترقی کر رہا تھا، ملک کی شرح نمو 6 فیصد تھی جبکہ ہمیں جب پاکستان ملا تھا اس وقت ملک دیوالیہ تھا۔، 1960کی دہائی کے بعد پہلی بار ملک آگے بڑھ رہا تھا، ملک میں ریکارڈ فصلیں ہوئیں، کسانوں کو پیسہ ملا، آئی ٹی کی ایکسپورٹس پہلی دفعہ 75 فیصد تک بڑھیں، جب حکومت میں آئے تو پاکستان کا 20 ارب ڈالر کا بیرونی خسارہ تھا، ہم ملک کو مشکل حالات سے نکال رہے تھے کہ کورونا آگیا،

ہم نے اپنے لوگوں اور معیشت کو کورونا سے بچایا، ہماری حکمت عملی کی دنیا مثال دیتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران ہماری حکومت نے بہترین طریقے سے صورتحال کو سنبھالا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے خلاف سازش کی گئی، ہمیں دھمکیاں دے کر ہماری توہین کی گئی کہ 22 کروڑ عوام کے منتخب وزیراعظم کو ہٹایا گیا، ہمیں دھمکی کی گئی کہ اگر عمران خان کو نہیں ہٹایا گیا تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا اس

سازش کے تحت جن لوگوں کو مسلط کیا گیا وہ نا اہل ہیں وہ فیصلے نہیں کر پارہے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی صورت ہم اس حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے، ہمارا مطالبہ اسمبلیاں توڑنا اور الیکشن کی تاریخ ہے، یہ سیاست نہیں، جہاد ہے، پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فوج کو بھی کہنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے کہا ہیہم نیوٹرل ہیں تو پھر نیوٹرل رہیں، پولیس، بیورو کریسی اور فوج سے کہتا ہوں ہم توڑ پھوڑ نہیں کرینگے، 26

سالہ سیاست میں ہم ہمیشہ پرامن رہے ہیں، یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے اور اس کے لیے ہر حد تک جانے کو تیار ہوں، غلام بننے سے بہتر موت قبول ہے، بیورو کریسی نے کوئی غیر قانونی کارروائی کی تو ایکشن لیں گے، بار بار کہا جاتا ہے جان کو خطرہ ہے، کوئی خطرہ نہیں، یہ اللہ کا کام ہے، یہ اس کا حکم ہے، اوپر والے کا ہمیں حکم ہے کہ جب ملک میں نا انصافی ہو یا کوئی آپ کی آزادی لینے کو کوشش کرے تو اس سے بہتر ہے موت، بجائے اس

کے کہ غلام بنیں۔ خوف ہے یہ لوگ پٹرول، ڈیزل اور انٹرنیٹ بند کر دیں گے، یہ انقلاب آرہا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں تحلیل کی جائیں اور صاف شفاف انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے، پھر اگر قوم ان چوروں کو لانا چاہتی ہے تو بے شک لے آئے مگر کوئی بیرونی ملک ان کو ہم پر مسلط نہ کرے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں سب کو دعوت دیتا ہوں، ہمارے جلسوں میں خواتین، بچوں سمیت ہر طبقے سے تعلق رکھنے

والے افراد آتے ہیں، یہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ ہے، یہ سیاست نہیں، ایک بار پھر کہتا ہوں کہ یہ سیاست نہیں، جہاد ہے، اس کے لیے ہر آخری حد تک میں جانے کے لیے تیار ہوں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگ بار بار کہتے ہیں کہ جان کو خطرہ ہے، کوئی جان کو خطرہ نہیں ہے، یہ اللہ کا کام ہے، یہ اس کا حکم ہے، اوپر والے کا ہمیں حکم ہے کہ جب ملک میں نا انصافی ہو یا کوئی آپ کی آزادی لینے کو کوشش کرے تو اس سے بہتر ہے موت،

بجائے اس کے کہ غلام بنیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب پتہ چلا ان کاتجربہ صرف کرپشن کیسز ختم کرنے میں ہے، مہنگائی کی صورتحال تشویشناک ہے، بیرون ملک پاکستانیوں نے ریکارڈ پیسہ ملک میں بھیجا، ان کے پاس کوئی پلان یا روڈ میپ نہیں، اقتدار میں آنے والوں پر کیسز ہیں، مفرور باہر سے بیٹھ کر فیصلے کر رہا ہے، ایک بیرونی سازش سے ہمیں ہٹایا گیا، سازش میں یہاں کے میر صادق اور میر جعفر

نے ساتھ دیا، کہا گیا کہ عمران خان کو ہٹا دیا تو معاف کردیا جائے گا، اقتدار میں آنے والوں پر کیسز ہیں، باہر سے سازش کرکے ہمارے ملک کی توہین کی گئی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اس ملک کے 22 کروڑ عوام کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا گیا، کہا گیا یہ وزیراعظم روس چلا گیا تھا، یہ ہمارا حکم نہیں مانتا تھا اسے نکالو، روس سے 30 فیصد کم قیمت پر تیل خریدنے کیلئے بات چیت کر رہے تھے، ہندوستان نے کل پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان

کیا ہے، ہندوستان نے روس سے سستا تیل خریدا ہے، ہم بھی روس سے 30 فیصدکم قیمت پر تیل خریدنے کیلئے بات چیت کر رہے تھے، موجودہ حکومت کی جرات نہیں کہ روس سے سستا تیل یا گندم خرید سکے، میں ملک کی بہتری کیلئے کوشش کر رہا تھا یہ باہر سے پتلے لے کر آ گئے، چوروں کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بنا دیا گیا، یہ قوم کی توہین ہے، ملک کا وزیراعظم ضمانت پر ہے، جن پر نیب کے کیسز ان چوروں کو لایاگیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل اور انتخابات کی تاریخ کے اعلان تک اسلام آباد سے نہیں جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…