عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا

21  مئی‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاری شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اکتوبر کے اختتام یا نومبرکے آغاز میں عام انتخابات کرانے کیلیے تیار ہے جس کیلئے 2017 کی مردم شماری کے مطابق ملک بھر میں حلقہ بندیاں

کی جا رہی ہیں اور حلقہ بندی کمیٹیاں ابتدائی حلقہ بندیوں کو 24 مئی تک مکمل کرلیں گی۔ذرائع کے مطابق 28 مئی کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت کردی جائے گی، ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 29 مئی سے 28 جون تک جمع کرائے جا سکتے ہیں ، 3اگست کو ملک بھر میں حلقہ بندیوں کے کام کی تکمیل اور حتمی اشاعت ہو گی۔ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے لیے ڈسپلے سینٹرقائم کردئیے ہیں جو 21 مئی سے لے کر 19 مئی تک کھلے رہیں گے۔ذرائع کے مطابق نئی مردم شماری ہونے پر الیکشن کمیشن 2023 کے اکتوبر، نومبر میں عام انتخابات کراسکے گا جس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ساتویں مردم شماری کا حتمی نتیجے سے متعلق ادارہ شماریات کومراسلہ بھیج دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ ساتویں مردم شماری کا نتیجہ فروری 23 کی بجائے 31 دسمبر 22 کوشائع کیا جائے، نئی مردم شماری کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن کو تازہ حلقہ بندیوں کے لیے4 ماہ چاہئیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…