اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

امریکہ ہمارا دشمن نہیں البتہ افغانوں کو انکی نیت پر تحفظات ہیں قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی

datetime 21  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغان طالبان حکومت میں قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم امریکا کو دشمن کے طور پر نہیں دیکھتی ہے اور تنظیم امریکا سمیت بقیہ دنیا کیساتھ سفارتی روایات پر مبنی سفارتی تعلقات قائم کرنا چاہتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حقانی نے یہ بات اپنے نیوز انٹرویو میں کہی۔ وہ کابل میں امریکی نیوز چینل کی خاتون

صحافی کے ساتھ خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔ یہ انٹرویو دو حصوں میں مکمل ہوا۔حقانی نے باور کرایا کہ افغانستان کی سرزمین کو کسی کے لیے بھی خطرے کا ذریعہ ہر گز نہیں بننے دیا جائے گا،ہم کسی دہشت گرد گروپ کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ امریکا یا اس کے اتحادیوں پر حملوں کے لیے ہماری سرزمین کا استعمال کرے۔افغان وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ان کی حکومت خواتین کی تعلیم یا ان کے کام کرنے کے خلاف نہیں ہے تاہم لڑکیوں کی تعلیم ان کے دائرے میں رہ کر ہونی چاہیے۔حقانی نے زور دیا کہ افغانستان میں پردہ لازم نہیں ہے۔ تاہم پھر وہ اپنی بات سے واپس پلٹے اور کہا کہ یہ فرض ہے جسے تمام لوگوں کو لاگو کرنا چاہیے۔یاد رہے کہ امریکا نے حقانی تک پہنچنے میں مدد کرنے والی معلومات دینے والے کے لیے 1 کروڑ ڈالر کا انعام مقرر کر رکھا ہے۔ حقانی نے کہا کہ ماضی کے عرصے میں طالبان کے بارے میں غیر حقیقی اور انتہائی بری تصویر منظر عام پر آئی۔ ان کے حوالے سے بہت سی افواہیں گردش میں رہیں۔

طالبان ان اپنے وعدوں کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ معاہدہ طے پانے کے بعد اب ہم امریکیوں کو بطور دشمن نہیں دیکھتے تاہم افغانوں کو ان (امریکیوں)کی نیت کے حوالے سے تحفظات ہیں۔حقانی نے دو ٹوک انداز میں واضح کیا کہ ہمارے نزدیک ہمارے ملک کی آزادی اور اس کا دفاع یہ ایک قانونی حق ہے جو بین الاقوامی قوانین کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے حوالے سے ہمارا رویہ بتدریج ظاہر ہو رہا ہے۔ اسی طرح یہ ملک میں کئی محکموں کے اندر بھی سامنے آیا ہے۔حقانی نے واضح کیا کہ ہم لڑکیوں کو چھٹی جماعت تک اسکول جانے کی اجازت پہلے ہی دے چکے ہیں اور اس سے اوپر کی سطح کے لیے کام کر رہے ہیں۔ آپ لوگ جلد اس حوالے سے اچھی خبر سن سکیں گے۔

حقانی کے مطابق افغانستان میں ثقافتی اور قومی روایات اور رواج ہیں جن کے دائرے میں رہتے ہوئے ہم خواتین کو کام کے مواقع فراہم کرنے کا طریقہ کار وضع کر رہے ہیں۔حقانی کے نزدیک کام اور تعلیم کے شعبوں میں خواتین کے حق کی تائید میں ہماری حکومت کے خلاف مظاہروں کے لیے تحریک بیرون ملک سے عمل میں آئی۔حقانی نے کہا کہ بے روزگاری صرف خواتین کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ بہت سے لوگ اس کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان جنگجوئوں کی نصف تعداد ابھی تک روزگار سے محروم ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…