پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکا آٹا سستا کرنے کے بعد چینی او رگھی بھی سستا کرنے کا اعلان

datetime 21  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے بھر میں سستے آٹے کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر قصبے اور چھوٹے بڑے شہر میں 490 روپے میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی وافر دستیابی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 160 روپے سستا کر دیا گیا ہے اور فلور ملوں کو سرکاری گندم کی فراہمی کا آغاز ہو چکا ہے۔فلور ملوں سے مارکیٹ تک سستے آٹے کی سپلائی چین کیلئے فول پروف میکانزم وضع کیا گیا ہے اور ہمارا یہ اقدام اللہ کی مخلوق کی مشکلات کم کرنے کی حقیر کاوش ہے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہاکہ ہم جلد ہی چینی اور گھی کی قیمتوں میں کمی کریں گے-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ چینی او رگھی کی قیمتو ںمیں کمی کے لئے جلد حتمی سفارشات پیش کی جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ چینی اور گھی کی قیمتیں کم کرکے خلق خدا کیلئے مزید آسانیاں پیدا کریں گے۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں صوبہ بھر میں آٹے کی سپلائی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ سردار اویس احمد خان لغاری،چوہدری محمد اقبال ،بلال یاسین، مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری خوراک، ڈائریکٹر خوراک اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…