موجودہ حکومت نے صحت کارڈ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا

21  مئی‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)موجودہ حکومت نے صحت کارڈ کی سہولت جاری رکھنے کا اعلان کیاہے۔ وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے اپنے بیان میں بتایاکہ سابق حکومت نے صحت کارڈ کی غیرمنصفانہ تقسیم کی اور سیاسی اقدام کیلئے غریبوں کے

ساتھ ارب پتی افراد کو بھی کارڈ جاری کیے گئے تاہم موجودہ حکومت بھی اس صحت کارڈ کی سہولت جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے علاج کی سہولیات تک رسائی کے لیے آمدن کی تفریق کے بغیر صحت سہولت کارڈ جاری کئے، جس کے تحت شہریوں کو سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ نجی ہسپتالوں میں بھی علاج کی سہولت دی گئی۔وزیر صحت نے کہا کہ تحریک انصاف پہلی بار خیبر پختوخوا میں اقتدار میں آئی تو مفت علاج کے لیے صحت کارڈ کا اجراکیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں صحت سہولت کارڈ کا دائرہ کار اسلام آباد، پنجاب، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور تھرپارکر تک بڑھایا۔موجودہ حکومت کے وفاقی وزیر صحت کے مطابق سابق حکومت نے صحت کارڈ کی منصفانہ تقسیم نہیں کی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 3 کروڑ 56 لاکھ 59 ہزار 254 خاندان صحت کارڈ کے ساتھ رجسٹر ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…