ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

کراچی میں کیا ہورہا ہے؟ بچیاں غائب کی جارہی ہیں سندھ ہائی کورٹ پولیس پربرہم، بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 20  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی کو پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو 25مئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جمعہ کوسندھ ہائی کورٹ میں مبینہ طور پر پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، حکم کے باوجود کراچی سے مبینہ اغوا ہونے

والی لڑکی پیش نہ کرنے پر عدالت نے پولیس پر برہمی کا اظہار کیا۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کراچی میں کیا ہورہا ہے؟ بچیاں غائب کی جارہی ہیں اور پولیس کچھ نہیں کررہی، 18 سال سے کم عمر بچیاں جارہی ہیں اور پنجاب میں گم ہورہی ہیں۔عدالت نے کہا کہ ہم نے حکم دیا تھا بچی کو ہر صورت سندھ ہائی کورٹ میں پیش کیا جائے، اب تک نمرہ کاظمی کو بازیاب کراکر عدالت کیوں نہیں لایا گیا؟ڈی ایس پی سعودآباد نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کی بچی کی والدہ کے ساتھ پنجاب میں موجود ہے، نمرہ کاظمی کی ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ شریف میں موجودگی کی اطلاع ہے،محکمہ داخلہ پنجاب سے اجازت بعد مطلوبہ مقام پر چھاپہ مارا جائے گا۔عدالت نے کہا کہ ہم حکم نامہ جاری کرتے ہیں اور جا کر بتائیں محکمہ داخلہ پنجاب کو عدالت نے حکم دیا ہے۔ڈی ایس پی سعودآباد نے کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب سے آج چھاپہ مارنے کی اجازت ملنے کا امکان ہے، جس کے بعد عدالت نے نمرہ کاظمی کو 25 مئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ نمرہ کاظمی کو ہر صورت سندھ ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے۔والد نمرہ کاظمی نے عدالت میں کہا کہ نہ بیٹی سے ملنے دیا جا رہا ہے نہ ہی کوئی خبر دی جا رہی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ نمرا کی عمر 14سال کچھ مہینے ہے۔ندیم کاظمی نے بتایا کہ پاکستانی خواتین کو عرب ممالک فروخت کرنے کی اطلاعات ہیں، دعا کو اغوا کرنیوالوں میں بااثر شخصیات ملوث ہیں، وہ لڑکیوں کو عدالت میں پیش نہیں ہونے دیتے اور پولیس کا رویہ ناقابل فہم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…