کراچی(این این آئی)سابق صدرمملکت آصف علی زرداری کے سیاسی مشیر اور سابق سینیٹر ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرد یا ہے ۔ ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو بنیادی طور پر جمعیت علمائے اسلام کے طلبا ونگ جمعیت طلبا اسلام سے تعلق رکھتے تھے ۔ بعد ازاں وہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے اور ایک مرتبہ پھر جمعیت علمائے اسلام میں واپس آگئے ۔