منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

گندم کی قلت، صوبائی دارلحکومت میں آٹا 100 روپے کلو ہو گیا

datetime 20  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبے میں گندم کے بحران کے باعث کراچی میں آٹے کی قیمت 100 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق گندم کی قلت کے باعث کراچی کی فلور ملز میں 30 فیصد پیداوار ی عمل کم ہو گیا ہے، یہ صورتحال رہی تو کراچی میں آٹے کا شدید بحران پیدا جائے گا۔اس سلسلے میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس چئیر مین حاجی محمد یوسف کی

صدرات میں منعقد ہوا جس میں بتایا گیا کہ مارکیٹ میں گندم کی 100 کلو کی بوری کی قیمت 7200 روپے ہو گئی ہے جس کے باعث آٹے کی قیمت میں اضافہ جاری ہے۔صوبے میں گندم کے بحران کی وجہ گندم کی فصل آنے پر محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی خریداری کا ہدف حاصل نہ کرنا ہے، صوبے میں گندم کی خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن مقرر کیا گیا تھا لیکن محکمہ خوراک نے صرف 7لاکھ 60 ہزارٹن کے قریب خریداری کی۔وفاقی حکومت نے سندھ میں ہدف سے 50 فیصد کم گندم خریداری کا سخت نوٹس لیا کیونکہ پاسکو اور محکمہ خوراک پنجاب اپنے ہدف کے مطابق خریداری کرچکے ہیں جس کے بعد حکومت سندھ نے اچانک گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی جبکہ مارچ میں جب گندم کی فصل مارکیٹ میں آئی تو محکمہ کے فیلڈ افسران نے 2 روپے فی بوری رشوت لے کر کاشت کاروں سے فلور ملوں اور ٹریدرز کو گندم خریدنے کی اجازت دی اورمحکمہ خوراک نے خود خریداری نہیں کی۔اب جبکہ کاشت کاروں کے پاس تو گندم ہے ہی نہیں تو محکمہ خوراک فلور ملوں میں رکھی گندم کو ذخیرہ اندوزی قرار دے رہی ہے، اس سال گندم کے سیزن میں محکمہ خوراک کے افسران اور ایک پارٹی سے وابستہ فلور ملز مالکان نے کڑوروں روپے کمائے ہیں۔دریں اثناء حکومتی اعلامیے کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ خوراک نے صوبے بھر میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف آپریشن شروع کرتے ہوئے اب تک گندم کی 590,890.5 بوریاں برآمد کر لی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پانچ ڈویژنوں کے مختلف اضلاع سے گندم کے 590,890.5 تھیلے برآمد کیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…