میانوالی (این این آئی) حکومت پنجاب کی طرف اعلی افسران کی اکھاڑ پچھاڑ اور تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے پنجاب پولیس میں ڈی آئی جی رینک کے متعدد افسران کوتبدیل کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ تقرری کے منتظر ڈی آئی جی بابر سرفراز الپا آر پی او
فیصل آباد تعینات ،طیب حفیظ چیمہ ڈی آئی جی لاجسٹک اینڈ پرو کیورمنٹ لاہور کو تبدیل کرکے آر پی او ساہیوال تعینات کر دیا گیا۔ڈی آئی جی انٹرنل اکاونٹیبلٹی برانچ سی پی او پنجاب راجہ رفعت مختار کو تبدیل کر کے آرپی او ملتان تعینات کر کے آرپی او بہاولپور کا چارج بھی دے دیا گیا۔کیپٹن محمدسہیل چوہدری ڈی آئی جی کیمونیکیشن اینڈٹرانسپورٹ کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کردیا گیا کامران عادل ڈی آئی جی آپریشن سی پی او پنجاب کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور تعینات کردیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورشہزادہ سلطان کو تبدیل کر کے ن نکی خدمات حکومت پنجاب کے سپردکر دی گئی ہیں۔آرپی او فیصل آباد عمران محمود کو تبدیل کر کے ان کی خدمات بھی حکومت پنجاب کے سپردکر دی گئی ہیں، آر پی او بہاولپور شیر اکبر کو تبدیل کر کے اْنکی خدمات بھی پنجاب حکومت کے سپردکر دی گئی ہیں۔معین مسعود آر پی او ساہیوال کو تبدیل کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔جاوید اکبرریاض ریجنل پولیس آفیسر ملتان کو تبدیل کر کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔