پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

نہ علیم رہا نہ ترین رہا، رب کا فیصلہ بہترین رہا، عمران خان کے گوجرانوالہ جلسے سے چند دلچسپ تصاویر وائرل

datetime 19  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ روز کیے گئے گوجرانوالہ میں جلسے کی چند دلچسپ تصویریں سوشل میڈیا وائرل ہوگئیں۔گوجرانوالہ میں سابق وزیر اعظم، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے کیا گیا جلسہ دلچسپ پلے کارڈز اور

معذور افراد کی شرکت کے سبب سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔سوشل میڈیا پر اس وقت گوجرانوالہ جلسے کا ایک پلے کارڈ خوب وائرل ہوا ہے جس پر ایک پی ٹی آئی کے حمایتی کی جانب سے علیم خان اور جہانگیر ترین کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔اس کارڈ پر کارکْن کا لکھنا ہے کہ نہ علیم رہا نہ ترین رہا، رب کا فیصلہ بہترین رہا۔جلسے میں شریک متعدد معذور افراد بھی سوشل میڈیا پر اپنے جوش و جذبے کے سبب خوب توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔دوسری جانب ایک اور پلے کارڈ بھی زیرگردش ہے جس میں لکھا ہوا ہے کہ افسوس! میں پہلے ن لیگ کا حامی تھا۔ایک اور دلچسپ پلے کارڈ پر ایک کارکْن کا لکھنا ہے کہ مجھے اپنی اہلیہ کو لے کر سسرال جانا تھا اور میں جلسے میں آ گیا ہوں، یقینا میری بیوی اب مجھ سے ناراض ہو جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…