لاہور(این این آئی) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ۔درخواست سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ مشتاق احمد موہل نے دائر کی۔درخواست میں حمزہ شہباز، چیف سیکرٹری، سپیکر پنجاب اسمبلی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایاگیا کہ تحریکِ انصاف کے 25 منحرف اراکین کے معاملے پر سپریم کورٹ نے فیصلہ دیدیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز اسمبلی میں اکثریت کھو چکے ہیں، حمزہ شہباز کے بطور وزیر اعلی اقدامات غیر قانونی اور غیر آئینی ہیں۔عدالت سے استدعا ہے کہ وزیر اعلی حمزہ شہباز کے تقرر کا جاری نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے ،حمزہ شہباز کو بطورِ وزیر اعلی فرائض انجام دینے سے روکنے اورچیف سیکرٹری سمیت اعلی حکام کو حمزہ شہباز کی بے جا حمایت سے روکنے کا حکم دے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں