اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے سماجی رابطے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کا ایک کلپ شیئر کیا جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ نئی حکومت آنے سے ملک میں استحکام آرہا ہے اور ڈالر سستا ہورہا ہے اور سٹاک مارکیٹ اوپر جا رہی ہے۔ اس بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آخر اس ادارے کو کیسے پتا چلا کہ ہمارے دور میں معیشت عدم استحکام سے دوچار تھی، نیوٹریلٹی کہاں ہے؟ انصاف کا تقاضا ہے کہ جس شہباز سپیڈ سے روپیہ اور سٹاک مارکیٹ گرے ہیں اس پر بھی ڈی جی آئی ایس پی آر کچھ بولیں۔
Last words imp:"some kind of stability is returning"! When econ was stabilising what prompted this insinuation there was instability?Whither "neutrality"? @OfficialDGISPR in fairness new statement needed given the rupee & stock market crash at Shahbaz speed!#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/CDiqiOU5gE
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) May 18, 2022