بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم کا ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پرتشویش کا اظہار

datetime 16  مئی‬‮  2022 |

کراچی (آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پرصدر فاریکس ایسوسی ایشن اور چیئرمین ایکسچینج کمپنیزملک محمدبوستان سے رابطہ کرکے تشویش کا اظہارکردیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے زوم پر چیئرمین ایکسچینج کمپنی اور صدر فاریکس ملک محمد بوستان سے بات کر کے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر گہری تشویش کا اظہار کیا

اور اس کی وجوہات پوچھیں۔ ملک بوستان نے وزیراعظم میاں شہبازشریف کوبتایا کہ ڈالر بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ تجارتی خسارہ، آئی ایم ایف نے پاکستان کو جو ایک ارب ڈالر کا قرضہ دینا تھا اْس میں تاخیر کی وجہ، سیاسی عدم استحکام، بے تحاشا لیئی ہوئے قرضے ہیں جو کہ ایک سال میں ادا کرنے ہیں، جب تک انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ کم نہیں ہوگا اْس وقت تک فری مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ کم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے بتایا کہ کمرشل بینک انٹر بینک میں 1 روپیہ گرائیں گے توہم فری مارکیٹ میں 2 روپے گرائیں گے، فری مارکیٹ کو ہم کنٹرول کر سکتے ہیں، انٹر بینک مارکیٹ کاسارا کنٹرول ہمارے پاس نہیں بلکہ کمرشل بینکوں کے پاس ہے۔ ملک بوستان نے وزیر اعظم کو بتایا کہ جب آپ نے وزیراعظم کا حلف اٹھایا تو ڈالر کا ریٹ 189 سے کم ہوکر 181 روپے فی ڈالر ہوگیا، اْس کے بعد سیاسی عدم استحکام اور 20 مئی کو اسلام آباد دھرنے کے اعلان کے بعد مارکیٹ عدم استحکام سے دوچار ہے،اس وقت ایکسچینج کمپنیاں ریٹ نہیں بڑھا رہیں،کمرشل بینک انٹر بینک میں بڑھا رہے ہیں اسی وجہ سے پورا ملک افواہوں کی لپیٹ میں ہے، امپورٹر پہلے کی نسبت امپورٹ کیلئے زیادہ لیٹرآف کریڈٹ(ایل سی) اوپن کر رہا ہے جبکہ ایکسپورٹر پہلے کی نسبت اپنی کم ایکسپورٹ کے ڈالر سرینڈر کر رہا ہے جس کی وجہ سے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے اورسپلائی کم ہو گئی ہے۔

ملک بوستان نے وزیر اعظم پاکستان کو بتایا کہ حکومت فوری طور پر لگڑری آئٹم پر پابندی عائد کر دے ، اس وقت پاکستان کی ماہانہ امپورٹ تقریباََ 6.25 ارب ڈالر جبکہ ایکسپورٹ اور ورکر ریمیٹنس 6.10 ارب ڈالر ہے، اگر ہر ماہ حکومت ایک ارب ڈالر کے لگڑری آئٹم کم منگواتی ہے تو سال میں ہمارے 12 ارب ڈالر بچ سکتے ہیں، اگلے سال 12 ارب ڈالر کے قرضے واپس کرنے ہیں جو قرضے لیئے بغیر بھی ادا ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت سی تجاویز ہیں

جن پر عمل کر کے ہم اپنی ایکسپورٹ اور ورکر ریمیٹنس بڑھاسکتے ہیں جس پر عمل کر کے ڈالر کا ریٹ کم کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیئے ایک تفصیلی میٹنگ کی ضرورت ہے جس میں دیگر ممبران بھی اپنی تجاویز پیش کرینگے۔ وزیر اعظم شہبازشریفکل دوبارہ زوم پر میٹنگ کرینگے، اس میٹنگ میں گورنر اسٹیٹ بینک اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی شرکت کرینگے۔ جس میں ایکسچینج کمپنیوں کی طرف سے ملک بوستان کے علاوہ شیخ علاوالدین، ظفر پراچہ اور شیخ مْرید شرکت کرینگے جس میںڈالر کی قیمت کم کرنے کے لیئے بڑے فیصلے کیئے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…