جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

اگر تم باز نہ آئے تو تمہارے لیے جیلوں کے دروازے بھی کھول سکتے ہیں، حمزہ شہباز کی عمران خان کو وارننگ

datetime 15  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات(این این آئی)وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان پنجاب کو لوٹنے والی گوگی کا ترجمان بنا ہوا ہے،عمران خان ایک بزدل کا نام ہے، جو سازش کا رونا روتا ہے،عمران خان کا بندوبست نہ کیا گیا تو یہ پاکستان کو کھاجائے گا،عمران خان باز نہ آئے تو جیلوں کے دروازے کھول سکتے ہیں،میری کابینہ ہونہ ہو،چینی کی قیمت 70روپے کلو پر لاؤں گا۔

گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں لاکھوں لوگوں کی نوکریاں چھین لیں، وہ آج کل گوگی کا ترجمان بنا ہوا ہے جس نے پنجاب کو لوٹا ہے۔عمران خان تم الٹے ہوگئے لیکن شریف خاندان کے خلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔عمران خان نے چند لاکھ میں گھڑی خرید کر 18 کروڑ روپے میں بیچ دی، نیازی تم باز نہ آئے تو تمہارے لیے جیلوں کے دروازے کھولنے پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف اور شہباز شریف نے مخلوق کی خدمت کرنا سکھایا، میری کابینہ ہونہ ہو،چینی کی قیمت 70روپے کلو پر لاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان تم کبھی سازش کا رونا روتے ہو کبھی کہتے ہو جان کو خطرہ ہے، تم نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے لاکھوں کو بیروزگار کردیا، کیا ریاست مدینہ میں بنی گالہ کی ناجائز تجاوزات کو ریگولرائز کرایا جاتا تھا، عمران خان تم قوم کو دھوکا دے رہے ہو۔انہوں نے کہا کہ عمران خان تم نے پاکستانی معیشت کو ڈبودیا، جھوٹے شعبدہ باز نے چار سال غریبوں کا خون چوسا، آج بھی جھوٹی سازش کا رونا روکر پاکستان کو بدنام کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسے تکلیف ہوتی ہے سپریم کورٹ کے دروازے رات12بجے کیوں کھلے، آئین کی سربلندی کیلئے رات میں عدالتیں کھل سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم انتقام نہیں لیں گے لیکن اگر تم باز نہ آئے تو تمہارے لیے جیلوں کے دروازے بھی کھول سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان توشہ خانہ کا حساب دینے سے چھپ رہا ہے، یہ کشمیر کا ترجمان تونہ بن سکا مگر فرح گوگی کاترجمان بن گیا۔انہوں نے کہا کہ تم شریف فیملی کی کرپشن ڈھونڈنے کیلئے الٹے ہوگئے، ایک پائی ثابت نہ کرسکے لیکن عمران خان کی چھتری کے نیچے بیٹھ کر مافیا عوام کا خون چوستی تھی۔عمران خان نے 20 کلو آٹے کیلئے ماؤں، بزرگوں کو لائنوں میں لگایا، میں پورے پنجاب میں آٹا اور گھی سستا کردوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…