اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا میں ایک جوڑے نے ہوٹل میں 9 ہزار روپے سے زائدکا کھانا کھا کر خاتون ویٹر کو ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد کی ٹِپ دے کر سب کو حیران کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حیرت انگیز واقعہ امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا جہاں گزشتہ دنوں ایک جوڑا کھانا کھانے کے لیے تشریف لایا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق رپورٹس کے مطابق کھانا کھانے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے جوڑے کو 48 ڈالرز( 9 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) کا بل دیا گیا تاہم انہوں نے خاتون ویٹرکو شاندار سروس فراہم کرنے کے بدلے میں 810 ڈالرز( یعنی ڈیڑھ لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کی ٹِپ دے دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد کی ٹِپ وصول کرنے والی خاتون ویٹر جینیفر ورناسیو کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے 20 سالہ کیریئر میں کبھی بھی اتنی زیادہ ٹپ نہیں ملی۔