جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کو قتل کرنے کی سازش پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا اہم بیان آگیا

datetime 15  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت عمران خان کو سیکیورٹی دے رہی ہے جان سے مارنے کی سازش کون کر رہا ہے ہمارے علم میں لائیں۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ

عمران خان کا بیان امریکی سازش جیسا دوسرا فراڈ بیانیہ ہے، وہ اس قسم کے ڈرامے کرنے کے ماہر ہیں امریکی سازش کا ڈرامہ کچھ دن چل کر مدھم پڑ گیا تھا تو آج ایک نیا ڈرامہ چلانے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیان فرسٹ انفارمیشن رپورٹ کے طور پرلیا جاسکتا ہے انہوں نے بیان دیا ہے تو حکومت انکوائری کرانے کو تیار ہے جوڈیشل انکوائری چاہتے ہیں یا انتظامی دیانتدار افسر لگادیتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان سارے ثبوت دیں پتہ چل جائیگا حقیقت ہے یا فراڈ ہے انہوں نے لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے امریکی سازش کا بیانیہ چلایا تھا اب پورا یقین ہے کہ وہ فراڈ بیان دے رہے ہیں۔رانا ثنا نے کہا کہ حکومت عمران خان کومکمل سیکیورٹی فراہم کررہی ہے انہیں سابق وزیراعظم ہوتے وزیراعظم لیول کی سیکیورٹی دی حکومت سیکیورٹی دے رہی ہے توعمران خان حکومت کےعلم میں لائیں، ویڈیو ہمیں دیں بتائیں وہ کون لوگ ہیں تاکہ انکوائری ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…