منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

پشاور میں فائرنگ سے دو سکھ شہری ہلاک ہو گئے

datetime 15  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پشاور کے علاقے سربند میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سکھ شہری ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار حملہ آور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پشاور میں دو سکھ تاجروں کے قتل کے خلاف سکھ برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے خیبر پختونخوا اسمبلی چوک میں احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ پشاور کے علاقے سربند میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل ہونے والے دو سکھ تاجروں کے قتل کے خلاف سکھ کمیونٹی نے صوبائی اسمبلی کے باہر لاشوں کو رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سکھ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پشاور میں بڑھ گئے ہیں ۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا اْن کو تحفظ اور انصاف فراہم کریں ۔ مظاہرین نے قاتلوں کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…