پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کی جانب سے مردان جلسے میں شرکت کیلئے بھی سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا انکشاف

datetime 14  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مردان جلسے میں شرکت کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر میں سفر کیا۔سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سے مردان کے پی حکومت کے ہیلی کاپٹر میں آئے۔ اس سے پہلے بھی کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پرنیب کی تحقیقات جاری ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے

معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف کاکہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بھی عمران خان کے ہمراہ تھے، وزیراعلیٰ سرکاری دورے پر اسلام آبادگئے اور وہ واپسی پر عمران خان کو جلسہ گاہ لائے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے اپنے اختیارات کے تحت ہیلی کاپٹر استعمال کیا لہٰذا سرکاری وسائل استعمال کی الزام تراشی بے بنیاد ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیالکوٹ میں رہنمائوں کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ضمانت پر موجود اس مجرم ٹولے اور ان کے لندن میں بیٹھے سزا یافتہ مافیا سربراہ نے ہمیشہ اپنے مخالفین کے خلاف فاشسٹ حکمت عملی اپنائی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت نے کبھی ان لوگوں کے جلسوں، دھرنوں اور ریلیوں کو نہیں روکا کیونکہ ہم جمہوریت کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپنے تمام لوگوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اپنے شہروں اور علاقوں میں اس فاشست امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب یہ لوگ اقتدار میں تھے تو انہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ، ماڈل ٹاؤن میں قتل کیے اور ججوں کو رشوت دی، نواز شریف خود کو امیر المومنین قراردینے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے جمہوریت کو استعمال اور پامال کیا جبکہ حکومت میں رہتے ہوئے تمام جمہوری اصولوں کو تباہ کیا مگر اب عوام ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ہماری قیادت اورورکرز کے ساتھ جو کیا وہ خلاف توقع نہیں۔انہوں ںے کہاکہ ضمانت پر موجود اس مجرم ٹولے اور ان کے لندن میں بیٹھے سزا یافتہ مافیا سربراہ نے ہمیشہ اپنے مخالفین کے خلاف فاشسٹ حکمت عملی اپنائی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…