عمران خان سے ملنے ایک خاندان مردان سے پیدل اسلام آباد پہنچ گیا

13  مئی‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے مردان سے ایک خاندان پیدل اسلام آباد پہنچ گیا۔پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں عمران خان سے ملاقات کے لیے مردان سے

ایک خاندان کی پیدل اسلام آباد آمد کا ذکر کیا گیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنے بچوں کے ہمراہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کے لیے تشریف لاتا ہے اور اس کے بچے بھی عمران خان سے مل کر بہت خوش ہیں۔ذاکر نامی شخص کی بیٹی عمران خان سے ملاقات کے وقت حکومت کے خلاف نعرے لگاتی نظر آرہی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز عمران خان نے لکی مروت سے تعلق رکھنے والے نویں جماعت کے طالب علم محمد ابوبکر خان مروت سے بھی ملاقات کی تھی، یہ بچہ لکی مروت سے ایبٹ آباد جلسہ میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر آیا تھا، جہاں اس نے عمران خان سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ سابق وزیر اعظم سے ملاقات نہ ہونے پر وہ آبدیدہ ہوگیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد عمران خان نے اسے ملاقات کے لیے بنی گالہ بلا لیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…