پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

حمزہ شہباز کی جانب سے جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 12  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری، وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے سفر کی معیاری سہولتیں مہیا کرنے کے لئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے بہاولپور، لودھراں روٹ پر سپیڈو بس سروس فوری بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے بہاولپور،

لودھراں روٹ پر سپیڈو بس سروس کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سپیڈو بس سروس کی بحالی سے عوام کو سفر کی جدید اور آرم دہ سہولت میسر ہوگی۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ کے خراب سٹیشنزکی جلد بحالی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس پراجیکٹس کے خراب ایکسی لیٹرز کو فنکشنل کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔میں جلد ہی اورنج لائن میٹرو ٹرین اور میٹرو بس پراجیکٹ کا سرپرائز وزٹ کروں گا۔میٹرو بس سٹیشنز پر واش رومز صاف ستھرے اور لائٹس چالو حالت میں ہونی چاہئیں اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میٹرو بس سٹیشنز کی حالت کو دنوں میں درست کرکے رپورٹ پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین اور میٹرو بس سروس عام آدمی کی سواری ہے۔اورنج لائن میٹرو ٹرین میں مسافروں کی تعداد بڑھانے کیلئے آئوٹ آف باکس اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں اورنج لائن میٹرو ٹرین میں سٹوڈنٹس کیلئے مفت سفر کی سہولت دینے اور فیڈر بسیں چلانے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اس ضمن میں جلد حتمی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے بورڈ کو جلد مکمل کیا جائے۔ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بریفنگ دی۔ خواجہ احمد حسان، مہر اشتیاق احمد، عمران گورایہ، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…