جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ڈالر 200 روپے ہونے کا خدشہ ، شیخ رشید نے بڑی پیشگوئی کردی

datetime 12  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی،اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈالر 200 روپے ہوسکتا ہے، جس سے ملک ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں دو وزیر اعظم (نواز شریف اور شہباز شریف) ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ دو وزیر خزانہ (مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار) ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2 وزیر پیٹرولیم (خرم دستگیراور شاہد خاقان عباسی) ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ زرداری نے کہا کہ جوبائیڈن نے فون پر مراسلے کا حال نہیں بتایا۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں لانگ مارچ ہی آخری انتہا ہوگی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 190 روپے پر پہنچ گیا تھا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان رہا تھا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران نے مردان جلسے کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اہلِ مردان! ہمارا مقصد ایک ہے کہ ہم غیرت مند قوم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایک بیرونی سازش کے نتیجے میں کرپٹ لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ ہم بیرونی سازش کے نتیجے میں خود پر مسلط ہونے والے کرپٹ لوگوں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ یہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے، 13 مئی کو شام بجے میں مردان آپ کے پاس آرہا ہوں، مزید گفتگو انشاء اللہ 13 مئی کی شام کو مردان میں آپ لوگوں کے مابین پہنچ کر کروں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…