منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نےتحریک انصاف کے منحرف ارکان قومی اسمبلی سے متعلق ریفرنس پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

datetime 11  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کی تاحیات نا اہلی سے متعلق ریفرنس مسترد کردیا ہے،فیصلہ تین رکنی کمیشن نے متفقہ طور پر دیا ہے اور کسی بھی ممبر نے مخالفت نہیں کی۔ فیصلہ میں کہاگیا ہے کہ کسی رکن نے آئین کی خلاف ورزی نہیں کی لہذا ان اراکین پر 63 اے کا اطلاق نہیں ہوتا۔

بدھ کے روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھجوایا جانے والے ریفرنسز کی سماعت کی اس موقع پر کمیشن نے تحریک انصاف کے وکیل کی جانب سے نااہلی ریفرنس میں مذید شواہد اور دستاویزات فراہم کر نے کی استدعا سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اس کو مسترد کردیا جس پر تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے کہاکہ میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل کروں گا، فیصلے کی کاپی فراہم کر دیں انہوں نے کہاکہ شواہد کی عدم موجودگی میں خود کو دلائل دینے سے قاصر سمجھتا ہوں اور میری نظر میں تو اب ہماری ضرورت ہی نہیں رہی انہوں نے کہاکہ کچھ چیزیں درست انداز سے ریکارڈ پر سامنے نہیں آئی ہیں میری استدعا کا مقصد کمیشن کو حقائق سے اگاہ کرنا تھا انہوں نے کہاکہ میرا کیس تعصب کی نظر ہو چکا ہے سماعت کے موقع پر منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کے وکیل بیرسٹر گوہر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ اس سے قبل سپریم کورٹ تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی کے خلاف نا اہلی ریفرنس خارج کرچکا ہے،انہوں نے کہاکہ سیکریٹری جنرل کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی ہے میرے موکل نور عالم خان ابھی بھی پی ٹی آئی کے رکن ہیں انہوں نے کمیشن کے دائرہ اختیار پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ فیصلہ دے چکا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فل کورٹ نا اہلی ریفرنسز کا فیصلہ سنا سکتا ہے جس پر ممبر کمیشن ناصر درانی نے کہاکہ آپ نے کیسے نتیجہ نکالا کہ الیکشن کمیشن کا پانچ رکنی بینچ ہی فیصلہ سنا سکتا ہے جس پر بیرسٹر گوہر نے کہاکہ سپریم کورٹ اس پر فیصلہ دے چکا ہے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھجوا? جانے والے ریفرنسز متفقہ طور پر مسترد کردئیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…