بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

غیر آئینی وزیراعلی کے ماتحت کام کرنا میرے ضمیر کے خلاف چیئرمین قرآن بورڈ پنجاب صاحبزادہ حامد رضا عہدے سے مستعفی

datetime 11  مئی‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)چیئرمین قرآن بورڈ پنجاب صاحبزادہ حامد رضا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔صاحبزادہ حامد رضا نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی پنجاب کو بھجوادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور عثمان بزدار کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہ ذمہ داری دی، قرآن بورڈ کیلئے بہترین خدمات دیں، اب استعفیٰ دینا مناسب سمجھتا ہوں۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ غیر آئینی وزیراعلی کے ماتحت کام کرنا میرے ضمیر کے خلاف ہے، قاتلوں اور ڈاکوئوں کی حکومت کا حصہ نہیں رہ سکتا۔قرآن بورڈ پنجاب آئینی ادارہ ہے، چیئرمین کو ڈی نوٹیفائی نہیں کیاجا سکتا، لیکن موجودہ سیٹ پر رہنا میرے ضمیر پر بوجھ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیم نصاب کا لازمی حصہ بنانا میرے لئے فخر کا باعث ہے۔صاحبزادہ حامد رضا کو جولائی 2020 میں قرآن بورڈ کا چیئر مین مقرر کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…