اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) کے چیئرمین اور ڈیزائن انجینئر گزشتہ روز حسن آباد میں گلیشیئر سے تباہ ہونے والے پل کی جگہ عارضی پل کی تعمیر کا جائزہ لینے پہنچے۔ترجمان این ایچ اے کے مطابق چیئرمین این ایچ اے نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے حکام سے پل کی بحالی کے کام پر تبادلہ خیال کیا اور اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ ہفتے سے 10 روز کے اندر حسن آباد نالے پر اسٹیل کا عارضی پل لگا دیا جائے گا۔ترجمان این ایچ اے کے مطابق بحالی کے کام کے لیے ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا ہے جبکہ عارضی پل کی بحالی اور مستقل پل کا کام ایک ساتھ ہی شروع کیا جائے گا۔ترجمان این ایچ اے کے مطابق عارضی پل کی تعمیر کیلئے گلگت بلتستان کے اندر اور باہر کے تمام وسائل کو استعمال کیا جا رہا ہے۔