پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پیپلزپارٹی وفد کی وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے ملاقات، پنجاب میں 3 وزارتیں مانگ لیں

datetime 7  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن )پیپلزپارٹی نے گورنر کا عہدہ نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب میں 3 وزارتیں مانگ لیں۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی۔پیپلز پارٹی کے وفد میں اسپیکر قومی اسمبلی، راجہ پرویز اشرف، یوسف رضاگیلانی، قمرزمان کائرہ، علی حیدر گیلانی اور حسن مرتضیٰ شامل تھے۔پیپلزپارٹی کے وفد کی جانب سے

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر حمزہ شہباز کو مبارکباد اور گلدستہ پیش کیا گیا۔ ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں پارٹیز ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے قائدین میں مل کر چلنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ملاقات میں پیپلزپارٹی اورن لیگ کے درمیان پاور شیئرنگ کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہیں، ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کے آئینی عہدوں سے دستبردار ہو گئی ہے۔ پیپلزپارٹی نے پنجاب میں 2سے زائد معاون خصوصی، قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ سمیت 2 پارلیمانی سیکریٹریز کے عہدے بھی مانگ لیے ہیں جس پر وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازکی جانب سے پیپلزپارٹی کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔پی پی وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اتحادی ہمارے دوست اور بھائیوں کی مانند ہیں، عہدے عارضی ہوتے ہیں، انسانیت سے محبت ترجیح ہونی چاہیے، آئینی اورجمہوری اقدار کو مفاہمت کیساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے وفد میں شامل یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو مبارکباد دینے آئے تھے۔اْن کا کہنا تھا کہ عمران خان وکٹیں لیکر بھاگ گئے، کوشش کریں گیکہ عمران خان اور تحریک انصاف کو آن بورڈ لیں۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے سپریم کورٹ میں یقین دہانی کرائی تھی کہ انتخابی اصلاحات کیفوری بعد الیکشن کرائیں گے، پنجاب کی اسپیکر شپ کے لیے ہمارا کوئی مطالبہ نہیں، تمام تر معاملات بلاول بھٹو اور نوازشریف کی لندن ملاقات میں طے پاچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…