تیونس(این این آئی)تیونس نے جانسن اینڈ جانسن کووڈ 19ویکسین کا استعمال بند کرنے کا اعلان کردیا ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تیونس کے سرکاری خبر رساں ادارے نے کووڈ 19کیخلاف کام کرنیوالی سائنسی کمیٹی کے ایک رکن
ڈیڈ ڈیگفوس کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ ملک میں جانسن اینڈ جانسن ویکسین کے استعمال سے گریز کریں گے کیونکہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے خون کے جمنے سمیت تشویشناک پیچیدگیوں کی وجہ سے اس ویکسین کے استعمال کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جانسن اینڈ جانسن کے استعمال کو محدود کرنے کی ایف ڈی اے کی سفارش ایک حالیہ تحقیق کے نتائج پر مبنی تھی جس میں یہ ظاہر کیا گیا تھا کہ اس ویکسین نے دنیا کے متعدد ممالک میں کچھ لوگوں میں خون کے جمنے کی وجہ بنی ہے تاہم تیونس میں جانسن اینڈ جانسن کے استعمال سے ایسا کوئی کیس ریکارڈ نہیں کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ اب تک ملک بھر میں جانسن کی 1.3 ملین خوراکیں استعمال کی جا چکی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا میں 27 فروری 2021 کو جانسن ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی گئی تھی۔