اسلام آباد (این این آئی)حکومت کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کیلئے سعودی عرب اور یو اے ای سے مذاکرات ہوئے،چین سے 2.5 ارب ڈالر قرض رول اوور کیلئے معاہدہ پر جلد دستخط ہوجاہیں گے،چین نے پہلے ہی دو ارب ڈالر سیف ڈپازٹ 30 جون 2023 تک رول اوور کر دیا ہے،2.5 ارب ڈالر کا مختصر مدتی قرض بھی 30 جون 2023 رول اوور کرنے پر رضامندی کا اظہار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یو اے ای کا دو ارب ڈالر قرض بھی رول اوور کئے جانے کا امکان ہے،سعودی عرب سے سالانہ تین ارب 20 کروڑ ڈالر موخر ادائیگی پر تیل کی خریداری پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا،اسلامی ترقیاتی بینک سے بھی ایک ارب ڈالر موخر ادائیگی پر خام تیل کی درآمد کام شروع کر دیا گیا،خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ماہانہ سبسڈی 106 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے،رواں ماہ کے وسط تک آئی ایم ایف حکام پاکستان کا دورہ کریں گے۔