جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

20 مئی کے بعد کسی بھی وقت اسلام آباد آنے کی کال دے دوں گا، عمران خان کا میانوالی جلسہ میں اعلان

datetime 6  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میانوالی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میانوالی سے میں حقیقی آزادی تحریک آغاز کررہا ہوں،20 مئی کے بعد کسی دن بھی اسلام آباد آنے کی کال دوں گا اور فوری الیکشن کا مطالبہ کروں گا، اٹھارہ قتل کر نے والا رانا ثناء اللہ عوام کو اسلام آباد آنے سے نہیں روک سکتا،کسی کارکن کو کچھ ہوا تو تھری اسٹوجز اور ان کے ہینڈلر ذمہ دار ہوں گے،

ضمیر فروش کسی بھی حلقے میں آئیں تو آپ نے ان کا بندوبست کرنا ہے، ان ضمیر فروشوں کو وہ سبق سکھانا ہے کہ ساری زندگی لوٹ ووٹ اور ضمیر بیچنے سے ڈریں،امریکا کہتا ہے چیری بلاسم کو لاؤ، عمران خان کو ہٹاؤ تو معاف کردیں گے، میں کہتا ہوں امریکا ہمیں تمہاری معافی کی ضرورت نہیں، ملک میں حکومت کون کریگا فیصلہ قوم کریگی۔ جمعہ کو جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے لوگوں کو شعور دیا، عوام کا سمندر دیکھ کر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ جب میں اسلام آباد کی کال دوں گا تو عوام سے پوچھتا ہوں کہ کیا کوئی کنٹینر آپ کو روک پائے گا، عوام سے پوچھتا ہوں کہ اگر ان حکمرانوں نے کنٹینر لگائے تو کیا آپ وہ کنٹینر ہٹادو گے؟۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ یہ جوتے پالش کرنے والا چیری بلاسم آپ کو اسلام آباد آنے سے روک نہیں سکتا اور نہ یہ 18 قتل کرنے والا رانا ثنااللہ عوام کو روک سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیری بلاسم کہتا ہے کہ ہمیں غلامی کرنی ہوگی، امریکا کہتا ہے کہ چیری بلاسم کو لاؤ، عمران خان کو ہٹاؤ تو معاف کردیں گے، میں کہتا ہوں کہ امریکا ہمیں تمہاری معافی کی ضرورت نہیں۔عمران خان نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح ہوتے تو کبھی امریکا کی غلامی نہیں کراتے جو ان چوروں نے قوم کو کرائی۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے میر جعفر اور میر صادق سے مل کر حکومت بنائی۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکؤوں کا پلندہ اور ان کو لانے والے سمجھتے ہیں کہ قوم تھک جائے گی، یہ پاکستان کا معاملہ ہے، میں صرف اپنے پارٹی کارکنوں کو اسلام آباد آنے کی دعوت نہیں دے رہا بلکہ پاکستان کے ہر شخص کو، پوری قوم کو دعوت دے رہا ہوں۔انہوں نے ایک بار پھر فوری الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری الیکشن کرائے جائیں تاکہ حکومت کا فیصلہ قوم کرے، امریکا نہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں لوگوں کے ضمیر خرید کر ہماری حکومت

گرائی گئی، انصاف کے اداروں سے پوچھتا ہوں کہ کیا سوموٹو نوٹس نہیں لینا چاہیے تھا، رات 12 بجے عدالتیں کھل سکتیں ہیں تو کیا اس چوروں کو ڈس کوالیفائی نہیں کیا جاسکتا تھا۔عمران خان نے کہا کہ یہ ضمیر فروش کسی بھی حلقے میں آئیں تو آپ نے ان کا بندوبست کرنا ہے، ان ضمیر فروشوں کو وہ سبق سکھانا ہے کہ ساری زندگی لوٹ ووٹ اور ضمیر بیچنے سے ڈریں۔انہوں نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے، اب قوم کو کنٹرول نہیں کیا جا

سکتا، تحریک کا آغاز کرکے قوم کو تیار کر رہا ہوں،ہم بھاری نہیں، زندہ قوم ہیں۔انہوں نے کہاکہ اللہ نے ہمیں اچھائی کے ساتھ کھڑا ہونا کا حکم دیا ہے، اللہ نے ہمیں نیوٹرل رہنے کا حکم نہیں دیا، نیوٹرل صرف جانور ہوتا ہے، جب ایک شیر ہرن کو پکڑ لیتا ہے تو باقی سب ہرن نیوٹرل ہوجاتے ہیں اور بھاگ جاتے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ قوم ان شریفوں، آصف زرداری اور کرپٹ ٹولے کی غلامی قبول نہیں کریگی۔عمران خان نے کہا کہ رانا ثنا اللہ وہ

غنڈہ ہے جس نے پولیس مقابلوں میں لوگوں کو مرواویا، موٹر وے پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر حملہ کرایا گیا، کسی کارکن کو کچھ ہوا تو تھری اسٹوجز اور ان کے ہینڈلر ذمہ دار ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ چیلنج ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں عوام اسلام آباد میں پہنچیں گے جتنی بڑی تعداد میں پہلے کبھی نہیں آئے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا ان ڈاکؤوں نے دیوالیہ نکال دیا تھا، جب تک یہ چور ڈاکو جیلوں میں نہیں جائیں گے، جہاد کرتا رہوں گا۔انہوں نے

کہاکہ موجودہ حکومت نے میرے خلاف، ہمارے رہنماؤں کے خلاف، شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔عمران خان نے کہا کہ اچھا لگتا ہے جب یہ ڈاکو مجھے نیازی کہتے ہیں، تم غلام ہوگے ہم غلام نہیں ہیں، قوم آج اسی چیز پر کھڑی ہے دوستی سب سے کریں گے غلامی کسی کی نہیں کریں گے۔مسجد نبوی ؐکے واقعہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چیلنج کرتا ہوں، تم کہیں بھی چلے جاؤ چور اور غدار کی آواز آئے گی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…