پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کن ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کر دیا

datetime 2  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا، انہوں نے جیل کے سکیورٹی وارڈ نمبر2 میں مرکز تدریس القرآن و حدیث کا افتتاح کیا اور قیدیوں کی سزاؤں میں ساتھ روز کی کمی کا اعلان بھی کیا، اس موقع پر انہوں نے جیل کے سپاہیوں کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جیل سپاہیوں کو پولیس سپاہیوں کے برابر تنخواہ ملے گی۔ وزیر اعلی پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف نے

قائد اعظم میڈیکل کالج بہاول پور کے آڈیٹوریم میں لیبر ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش اور مزدور ہمارے معاشرے کا سب سے زیادہ قابل قدر طبقہ ہیں۔ محنت کش اللہ کا دوست ہے کیونکہ وہ رزق حلال کماتا ہے۔ سو جاتے ہیں سڑک پر اخبار بچھا کر……مزدور کبھی نیند کی گولی نہیں کھاتے۔آج لوگوں کے گھروں میں بچوں کے لئے دودھ اوربزرگوں کی دوا کے لئے پیسے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ نام بھول جاتے ہیں اچھے کام دنیا اور آخرت میں کام آتے ہیں۔ وہی کام کرنا چاہتے ہیں جس سے اللہ اور اس کی مخلوق خوش ہو۔ حمزہ شہباز نے 12کروڑ افراد کی ذمہ داری کا بیڑا اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آج سے ٹھان لی ہے سیاست ایک طرف بس مخلوق خدا کی خدمت کرنی ہے۔اللہ کی مخلوق کی خدمت کی ایک گواہی بھی ہماری نجات کے لئے کافی ہو گی۔جھوٹے اعلان نہیں کروں گا، ایسی بات کروں گا جس پر پہرہ دے سکوں۔مزدوروں کے مطالبات نوٹ کر لئے جو قابل عمل ہوں گے ان کا اعلان نہیں عمل کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج آیا ہوں جب دوبارہ یہاں آں گا تو لوگوں کو عملی اقدامات کر کے دکھاں گا۔وزیرا علی حمزہ شہباز نے لیبر ڈے کی تقریب میں سول ہسپتال میں بیمار بچی کے اداس والد کا دلگیر لہجے میں ذکر کیا۔وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف نے تقریر میں کوٹ لکھپت جیل کے بارے میں بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔تقریب میں ایم پی اے میاں کاظم پیرزادہ، سابق وفاقی وزیر میاں بلیغ الرحمن، سیکرٹری لیبر، کمشنر بہاول پور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر بہاول پور، مزدوروں اور محنت کشوں نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…