بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کا ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن کا حکم

datetime 1  مئی‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے کے بعض شہروں میں ڈیزل کی قلت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن کا حکم دیدیا ۔ حمزہ شہباز نے ڈیزل کی قلت کی شکایات کے

حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھایا جائے۔حمزہ شہباز کی زیر صدارت ڈیزل کی قلت کے حوالے سے اجلاس اجلاس میں ڈیز ل کی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کا جائزہ اراکین لیا گیا ۔اویس لغاری، ملک محمد احمد خان، چودھری محمد اقبال، اجمل چیمہ، رمضان صدیق بھٹی، عطا تارڑ، چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی،متعلقہ سیکرٹریز،کمشنر لاہورڈویژن اورڈی سی لاہوراجلاس میں شریک ہوئے جبکہ تمام کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ انتظامیہ اپنے اضلاع میں پٹرول پمپس کو باقاعدگی سے چیک کرے، کاشتکار میرے بھائی ہیں ان کے مسائل کا پورا احساس ہے،ڈیزل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت سے بھی فوری رابطہ کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…