جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فرح خان پر جو کیس ڈالا گیا وہ بن سکتا ہے؟ فرح خان کون سی پبلک آفس ہولڈر ہے، عمران خان

datetime 1  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے مسجد نبوی واقعے کا الزام مسترد کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کہیں بھی جائے ان کے ساتھ ایسا ہی ہوگا جیسا روضہ رسول ﷺ پر ہوا ہے،واقعے کا الزام ہم پر لگانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مدینہ میں جب واقع پیش آیا تو سب کو پتا ہے کہ ہم شب دعا منا رہے تھے ہم اس کا اعلان کیا ہوا تھا،

شب دعا ختم ہونے پر ہمیں معلوم ہوا کہ مدینہ میں کیا ہوا ہے، پھر ان کی مہم چل جاتی ہے کہ سب کچھ ہم نے کروایا ہے۔میں ان کو چیلنج کرتا ہوں یہ کہیں بھی عوام میں باہر جائیں گے تو ان کے ساتھ یہ ہی ہوگا، ان کے خلاف جو لندن اور امریکا میں ہورہا ہے یہ ہی ہوگا، انہیں اندازہ نہیں ہے کہ پاکستانیوں کو ان پر کتنا غصہ ہے، پاکستانی اسے ذلت سمجھتے ہیں کہ چوروں کو ہم پر بیٹھا دیا ہے، بیرونِ ملک پاکستانی سمجھتے ہیں کہ کتنی بڑی سازش ہوئی ہیان کا کہنا تھا یہ ہمارے اوپر ڈالنا کہ ہم نے مدینہ ان کے خلاف نعریبازی کروائی ہے ان کو اس بات کر شرم آنی چاہیے، جس کے دل میں نبی? بستے ہیں وہ ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، ان کی چوری کے خلاف عوام ہمارے ساتھ نکل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے شرم ناک چیز کیا ہوگی کہ آپ کسی کو ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیں، جس طرح انہوں نے شیخ رشید کے بھتیجے کے خلاف کیا ہے یہ شرم ناک ہے،ہمیں ان سے یہ ہی توقع ہے، انہوں نے ہر قسم کے جھوٹے کیسز ہم پر ڈالنے ہیں۔عمران خان نے بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان کو بے قصور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر انتقامی کارروائی پرمبنی مقدمہ بنایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نیب سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ جو فرح خان پر کیسے کیس بنا سکتے ہیں، اس کیس کا ذریعہ آمدن سے زائد اثاثے بتائے گئے ہیں یہ کیس سرکاری عہدیدار پر کیا جاسکتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ فرح خان کون سی پبلک آفس ہولڈر ہے،

فرح خان ایک ریئل اسٹیٹ میں کام کرتی ہے۔انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ نیب نے کہا ہے کہ اس خاوند 1997 سے 1999 تک یونین کونسل کا عہدیدارتھا، تو اس وقت ان کی شادی نہیں ہوئی تھی، یہ سیدھی سیدھی انتقامی کارروائی ہیان کا کہنا تھا کہ فرح کا قصور یہ ہے کہ بشریٰ بیگم بہت کم لوگوں سے ملتی ہیں، ان میں سے ایک فرح خان ہیں، یہ ایک کنیکشن ہے، یہ وہی کنکشن ہیں جس میں انہوں نے جمائمہ پر ٹائلوں کی اسملنگ کا کیس

ڈالا تھا، اس کا قصور یہ ہی تھا کہ وہ میری بیوی تھی، شکست مجھے دینا چاہتے ہیں، مجھ پر کچھ ملتا ہی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب انہوں بشریٰ بیگم کو پکڑنے کی کوشش کی وہ گھریلو عورت ہیں، ان سے کچھ نہیں ملا تو انہوں نے فرح کو پکڑ لیا، فرح خان بالکل بے قصور ہے، میں چاہتا ہوں کہ اس کو بولنے کا موقع دیا جائے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی حکومتیں 2،2 بار کرپشن کے کیسز میں نکالی گئیں، جنرل مشرف نے این آر او دے کر ان کے خلاف کیسز ختم کردیے تھے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…