بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز چھٹی کے باوجودپہلے روز صبح کتنے بجے آفس پہنچے؟دیکھ کر سب حیران

datetime 1  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے تعطیل کے باوجود پہلے دن بھرپور طریقے سے حکومتی امور سر انجام دئیے ۔وزیر اعلی حمزہ شہباز صبح 9 بجے وزیر اعلی آفس پہنچ گئے جہاں انہوں نے امن عامہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کی ،وزیر اعلی حمزہ شہباز نے

ڈیزل کی قلت کو دور کرنے کے لیے اجلاس کی صدارت کی اور متعلقہ حکام کو ہدایات دیں ۔وزیر اعلی حمزہ شہباز نے گندم اور آٹے کی قیمت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کی ،وزیر اعلی حمزہ شہباز بہاولپور کے دورے پر بھی روانہ ہوئے جہاں انہوں نے مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے ۔ہسپتال اورکوٹ لکھپت جیل کا دورہ بھی وزیر اعلیٰ کے شیڈول میں شامل تھا۔علاوہ ازیں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے کے بعض شہروں میں ڈیزل کی قلت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن کا حکم دیدیا ۔ حمزہ شہباز نے ڈیزل کی قلت کی شکایات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھایا جائے۔حمزہ شہباز کی زیر صدارت ڈیزل کی قلت کے حوالے سے اجلاس اجلاس میں ڈیز ل کی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کا جائزہ اراکین لیا گیا ۔

اویس لغاری، ملک محمد احمد خان، چودھری محمد اقبال، اجمل چیمہ، رمضان صدیق بھٹی، عطا تارڑ، چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی،متعلقہ سیکرٹریز،کمشنر لاہورڈویژن اورڈی سی لاہوراجلاس میں شریک ہوئے جبکہ تمام کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ انتظامیہ اپنے اضلاع میں پٹرول پمپس کو باقاعدگی سے چیک کرے، کاشتکار میرے بھائی ہیں ان کے مسائل کا پورا احساس ہے،ڈیزل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت سے بھی فوری رابطہ کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…