جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

صوبے میں امن و امان کی بحالی ،وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 1  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ضلعی سطح پر لا اینڈ آرڈر کمیٹیوں کو فعال بنانے کا حکم دیدیا، حمزہ شہباز کہتے ہیں کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے گئے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، عید پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز ایکشن

کی بھی ہدایت کر دی۔وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے دوران صوبے میں امن و امان کی صورتحال، غیر ملکی افراد خصوصا چینی باشندوں کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، عید پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کیے گئے انتظامات پر بھی غور کیا گیا۔وزیراعلی حمزہ شہباز نے چاند رات اور عید اجتماعات کے لئے فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ عوامی نمائندے بھی اپنے اضلاع میں امن عامہ کی کی بہتری کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔وزیراعلی نے ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کا حکم دیا اور کہا کہ عید پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز ایکشن لیا جائے۔ انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام نے صوبے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کیے گئے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔اجلاس میں سینیٹر رانا مقبول احمد، ایم پی ایز اویس لغاری، ملک محمد احمد خان، جہانگیر خانزادہ، ذیشان رفیق، عطا تارڑ، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی، تمام کمشنرز اورآر پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…