وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی رہائشگاہ کے باہر 9 ماہ سے تنخواہوں سے محروم اساتذہ کااحتجاجی مظاہرہ

30  اپریل‬‮  2022

مریدکے ( این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی رہائشگاہ کے باہر نو ماہ سے تنخواہوں سے محروم سرکاری سکولوں کے سیکڑوں اساتذہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔پنجاب کے مختلف اضلاع گوجرانوالہ سیالکوٹ راجن پور رحیم یار خان ڈی جی خان میانوالی سے تعلق رکھنے

والے سرکاری سکولوں کے سیکڑوں مرد و خواتین اساتذہ نے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی مریدکے رہائش گاہ آمد پر مختلف نعروں پر مبنی پلے کارڈ اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرے کی قیادت کرنے والے عرفان اللہ ،تنویر عباس اورراشد جمیل نے میڈیا کی موجودگی میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کو تحریری درخواست دیتے بتایا کہ اگست 2021کو پنجاب کے سات اضلاع گوجرانوالہ میانوالی سیالکوٹ ڈی جی خان رحیم یار خان راجن پور میں حکومت نے دس ہزار ایس ٹی آئی ٹیچر زبھرتی کئے جن کو نو ماہ گزر چکے لیکن تنخواہیں ملنا تو دور کی بات اب فارغ کئے جانے کا کہا جارہا ہے ،دس ہزار اساتذہ کے پیچھے ہزاروں خاندان پل رہے ہیں ،مزید وقت گزر گیا تو سب کے سب جوکہ اعلی تعلیم یافتہ ہیں اوور ایج ہوجائیں گے ،پھر کہیں نوکری بھی نہیں ملے گی ۔ اگرہمارا مطالبہ نہ مانا گیا تو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج اور خود سوزیاں کریں گے۔وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ سابق حکومت نے ہر شعبہ میں زیادتی کی ہے ،خاص کر تعلیم کے شعبے کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ہے ،حکومت کوشش کرے گی یہ مسئلہ حل ہو اور موجودہ بھرتی کئے گئے اساتذہ کو نو ماہ کی تنخواہ بھی ملے اور ان کو مستقل بھی کردیا جائے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…