بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

پنجاب کے 21ویں وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی زندگی پر ایک نظر

datetime 30  اپریل‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)لاہور کے متمول سیاسی خاندان کے چشم و چراغ حمزہ شہباز پنجاب کے 21ویں وزیراعلی بن گئے، وہ ایک متحرک، فعال اور کارکنوں میں مقبول رہنما خیال کئے جاتے ہیں۔پنجاب کی پگ کا نعرہ 34برس پہلے اس وقت کے وزیر اعلی اور حمزہ کے تایا

نواز شریف نے 1988میں اس وقت کی وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے مقابلے میں لگایا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز 6ستمبر 1974کو لاہور میں پیدا ہوئے، گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن اور لندن سے ایل ایل ایم کیا، میدان سیاست میں آنے کے بعد حکومتی ایوانوں میں پہنچنے سے پہلے جیل گئے اوراس وقت ان کی صرف 19برس تھی جب محترمہ بینظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت میں 6ماہ تک اڈیالہ جیل میں رہے۔جنرل پرویز مشرف کے مارشل لا ء میں نواز شریف خاندان کو جلاوطن کیا گیا تو حمزہ شہباز کو شریف فیملی کے ضامن کے طور پر پاکستان میں ہی رکھا گیا، 2008اور 2013کے الیکشن میں اندرون شہر کے حلقے این اے 119 سے دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، پنجاب میں اپنے والد اور اس وقت کے وزیر اعلی شہباز شریف کے پبلک افیئرز یونٹ کے انچار ج بھی رہے۔جولائی 2018 میں رکن پنجاب اسمبلی بننے کے بعد پہلی مرتبہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف منتخب ہوئے، حمزہ شہباز گزشتہ ادوار کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کی کامیابی میں بنیادی کردار ادا کرتے رہے اور لیگی متحارب دھڑوں میں صلح بھی کراتے رہے، انہیں ایک منکسر المزاج اور کارکنوں سے مسلسل رابطہ رکھنے والے سیاسی رہنما کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…