اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

مجھے اور میری اہلیہ کو بطورِ خاص ’’فیک نیوز‘‘ کا نشانہ بنایا جارہا ہے، عمران خان

datetime 28  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے اور میری اہلیہ کو بطورِ خاص ’’فیک نیوز‘‘ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے اعلیٰ سطح وفد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی

جس میں دوطرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادل? خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بیرونی سازش کے نتیجے میں ملکی سیاست میں مداخلت اور حکومت کی تبدیلی پر بھی گفتگو ہوئی۔سی پی این ای کے وفد نے جعلی اطلاعات کے انسداد و تدارک کے لیے تعاون کی درخواست کی جس پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے وفد کے شرکاء کو بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی۔سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افواہ سازی اور فیک نیوز یقیناً ایک بڑا مسئلہ ہے، بطور جماعت ہمیشہ سے افواہ سازی اور فیک نیوز کے انسداد کا اہتمام کرتے رہے ہیں اور ہم اسے آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔عمران خان نے کہا کہ مجھے اور میری اہلیہ کو بطورِ خاص ’’فیک نیوز‘‘ کا نشانہ بنایا جارہا ہے، سیاسی بیانیے میں واضح شکست کے بعد حکومتی سرپرستی میں میری ذات کو جھوٹی خبروں اور الزام تراشی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، بطور ریاست بھی دشمن افواہ سازی کو بطور ہتھیار آزماتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افواہ سازی اور فیک نیوز کے تدارک میں کلیدی کردار اہلِ صحافت کو حاصل ہے، تحریک انصاف آزاد و ذمہ دار میڈیا کی افزائش و نمو کی مکمل حوصلہ افزائی کرتی ہے۔صدر سی پی این ای کاظم خان نے کہا کہ فیک نیوز اور آزادی اظہار دو مختلف چیزیں ہیں، میڈیا کو مورد الزام ٹھہرانے کی بجائے اپنی غلطیوں کی اصلاح ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…