بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

کراچی میں نجی ریسٹورنٹ کے ملازم کے ساتھ ڈکیتی کی انوکھی واردات

datetime 28  اپریل‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)نجی ریسٹورنٹ کے ملازم کے ساتھ ڈکیتی کی انوکھی واردات کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈاکوئوں نے ڈلیوری بوائے سے کھانے کے ساتھ رقم بھی منگوالی۔کراچی میں ڈکیتی و رہزنی

کی وارداتیں سر عام جاری ہیں بلکہ ان میں دن بہ دن اضافہ بھی ہوتا جارہا ہے اور ڈاکو وارداتوں کو نت نئے طریقے انجام دے رہے ہیں۔ایک ایسا ہی واقعہ کراچی کے ایک پوش علاقے میں پیش آیا جہاں ڈاکوئوں نے کھانے کا آن لائن آرڈر دینے کے ساتھ ساتھ بھاری رقم بھی منگوالی۔اس حوالے سے ریسٹورنٹ انتظامیہ نے بتایاکہ اسٹریٹ کرمنلز نے پہلے ریسٹورنٹ میں فون کرکے آرڈر بک کروایا، شہری نے آرڈر بک کراتے وقت بتایا کہ اس کے پاس5ہزار روپے کا نوٹ ہے۔شہری کا آرڈر دیتے وقت ریسٹورنٹ انتظامیہ سے کہاکہ فوڈ ڈلیوری بوائے کو5ہزار کے نوٹوں کا کھلادے کر بھیجئے گا، ڈلیوری بوائے جب کھانا لے کر پہنچا تو شہری نے اسے مخصوص جگہ رکنے کا کہا۔شہری پارکنگ میں آرڈر لینے آیا تواس کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا، اسٹریٹ کرمنلز نے ڈلیوری بوائے سے کھانااور9ہزار روپے چھین لیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…