جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کل تک گورنر خود یا کسی نمائندے کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 27  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی حلف برداری کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کل تک خود یا کسی نمائندے کے ذریعے نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف کی کارروائی مکمل کرائیں۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس محمد امیر بھٹی نے نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی درخواست پر محفوظ کیا گیا

مختصر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 25 روز سے صوبہ وزیراعلی کے بغیر چل رہا ہے ، نو منتخب وزیر اعلیٰ کی حلف برداری میں تاخیر آئین کے خلاف ہے،عدالت کا حکم گورنر پنجاب کو فوری بھیجا جائے۔گورنر پنجاب پابند ہیں کہ وہ قانون کے مطابق حلف لیں۔ عدالت نے فیصلے کی کاپیاں صدر مملکت عارف علوی اور گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ارسال کرنے کا حکم دے دیا۔دوسری جانب لاہور کی سپیشل سنٹرل کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف اورنو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں 14 مئی تک توسیع کردی ۔لاہورکی سپیشل سنٹرل کورٹ میں شہباز شریف اورحمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔حمزہ شہباز نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی جبکہ وکلاء کی جانب سے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی ۔عدالت نے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ درخواست ضمانت پر بحث کریں۔وکیل نے کہا کہ ملزم درخواست دینا چاہتا ہے، کردار کا تعین نہیں ہو سکا۔ سپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے استفسار کیا کہ کون سا ملزم ہے؟ ۔وکیل نے کہا کہ شعیب قمر جس کے کردار کا تعین ابھی تک نہیں ہو سکا ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا شعیب قمر کو سمن کیا گیا؟ وکیل نے کہا کہ نہیں شعیب قمر کو سمن نہیں کیا گیا۔عدالت نے کہا کہ تو پھر آپ کیوں درخواست دینا چاہتے ہیں؟ ایسے تو عبوری ضمانت کا کیس نہیں چل سکتا ہے۔شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ استدعا ہے کہ عید کے بعد کا ہفتہ رکھ لیں، عدالت نے کہا کہ یہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ایسے کب تک چلے گی ؟۔وکیل نے کہا کہ وزیراعظم کی مصروفیات ہیں، سماعت عید کے بعد تک ملتوی کی جائے، عدالت کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ شہباز شریف خود عدالت پیش ہوں گے۔

شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے 14 تاریخ رکھنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میرے موکل چاہتے ہیں کہ اگلی تاریخ کو عدالت میں پیش ہوں۔سپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے اگلی تاریخ کو دلائل اور فرد جرم سے مشروط کردیا۔سپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے کہا کہ وکیل امجد پرویز سے دستخط کروا لیں، آج آپ بھی دلائل دے سکتے ہیں جتنی آپ کی تیاری ہے۔ایف آئی اے کے تفتیشی افسر ندیم اختر نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیس کی تحقیقات کرنے والے تفتیشی افسر کا تبادلہ سندھ ہوگیا ہے، گزشتہ رات ہی مجھے کیس ملا ہے ابھی جائزہ لینا ہے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت14مئی تک ملتوی کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں بھی توسیع کر دی۔نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ اس موقع پر کارکنان نے حمزہ شہباز کی گاڑی پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…