اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی سلیم صافی نے ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ عمرہ پر سعودی عرب جانے والوں کی لسٹ جاری کی ہے اور اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں ان کے ساتھ عمرے کے لئے
جانے والے افراد کی لسٹ۔ بلاول بھٹو کا نام شامل لیکن وزیر خارجہ برائے مملکت حنا ربانی کھر کا نام نہیں۔ لسٹ کے مطابق درج ذیل افراد سعودی عرب جا رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان، مولانا اسعد محمود، بلاول بھٹو، سردار اختر مینگل، سردار خالد مگسی، خالد مقبول صدیقی، امیر حیدر ہوتی، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، محمد اسلم بھوتانی، علی نواز شاہ، محسن داوڑ، محمود خان اچکزئی، مالک بلوچ، شاہ اویس نورانی اس کے علاوہ منسٹری آف فارن افیئرز سے دو افراد، پرسنل سٹاف کے چار افراد، سکیورٹی سٹاف سے ایک فرد، اس کے علاوہ حمزہ شہباز شریف اور مسز حمزہ شہباز شریف، سماویہ حمزہ شہباز، نسرین حمزہ شہباز خاندان کی میڈ، کیپٹن (ر) صفدر، مریم نواز، مسز صبیحہ عباس شریف، یوسف عباس شریف، مسز یوسف عباس شریف، اسامہ یوسف عباس جبکہ دوحا سے جدہ سلمان شہباز شریف، مسز سلیمان شہباز شریف، حیدر ولد سلمان شریف، عاصہ میڈ آف سلیمان شریف فیملی، اس کے علاوہ لندن سے حسین نواز اور مسز حسین نواز سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔