اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم کا سیالکوٹ میں آگ لگنے سے گندم کی تیار فصل کی تباہی سے متاثرہ کسانوں کی مالی امداد کا حکم

datetime 24  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے سیالکوٹ میں آگ لگنے سے گندم کی تیار فصل کی تباہی سے متاثرہ کسانوں کی مالی امداد کا حکم دیدیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب حکومت کو حکم دیا کہ 90 ہزار کلوگرام گندم جل کر راکھ ہونے پر

کسانوں کی فوری مالی مدد کی جائے او رانہیںامدادی چیک دئیے جائیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ رمضان المبار ک ہے، مشکل وقت میں کسانوں کی بھرپور مدد کی جائے۔بیلہ پل باجواں، بجوت سیکٹر میں 23 اپریل 2022 کو گندم کی تیار فصل کو آگ لگ گئی تھی جس سے 77 ایکڑ رقبہ متاثرہواتھا، 76 ایکڑ میں گندم کی فصل کٹائی کے لئے تیار حالت میں کھڑی تھی ۔سرکاری رپورٹ کے مطابق 15 کاشتکاروں کی تیارگندم جل گئی تھی ۔تحقیقات میں بتایا گیا تھا کہ کٹائی مشین میں فنی خرابی سے آگ لگی مشین کے قریب ہی ذخیرہ کردہ 80 لیٹر ڈیزل کے آگ پکڑنے سے حادثے کا دائرہ پھیل گیا تھا،فاصلہ زیادہ ہونے کی بناء پر فائر بریگیڈ کو پہنچنے میں وقت لگا۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ نے 32 کلومیٹر کا فاصلہ 25 منٹ میں طے کیا،فائربریگیڈ کی کوششوں سے آگ کو 135 ایکڑ میں پھیلنے سے روکاگیا ۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…