جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

انتہائی متنازع وزیراعلیٰ سے حلف نہیں لے سکتا، گورنر پنجاب کا صدر کو خط

datetime 24  اپریل‬‮  2022 |

لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی)انتہائی متنازع وزیراعلیٰ سے حلف نہیں لے سکتا، گورنر پنجاب نے صدر عارف علوی کو خط لکھ دیا۔ گورنر نے چھ صفحات پرمشتمل خط لکھا ہے جس میں حلف نہ لینے سے متعلق آئینی وجوہات سے آگاہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق گورنرپنجاب نے خط میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے استعفے کو متنازع قرار دیا اور کہا کہ نومنتخب وزیراعلیٰ کا انتخاب بھی متنازع ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 5 کے تحت وزیراعلیٰ کی حلف برداری کا وقت مقرر نہیں، سیکرٹری اسمبلی کی رپورٹ وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرآئینی ہونے کی دلیل ہے، بطورگورنرایک انتہائی متنازع وزیراعلیٰ سے حلف نہیں لے سکتا، وزیراعلیٰ کا انتخاب آئینی خلاف ورزیوں کا مثالی کیس ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ سے حلف کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے میں قانونی پیچیدگیاں سامنے آ گئیں اور یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ حکومت کی منظوری کے بغیر گورنر کی طرف سے اپیل کیسے دائر ہوسکتی ہے،ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب کو نوٹس ہی جاری نہیں کیا تو ایسے میں بھی ان کی طرف سے انٹراکورٹ اپیل کیسے دائر ہو سکتی ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس چیف جسٹس ہائیکورٹ کے صدر مملکت کو نومنتخب وزیراعلی کے حلف کیلئے نمائندہ مقرر کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے اعلان کے بعد قانونی پیچیدگی کی وجہ سے مخمصے کا شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے ایڈووکیٹ جنرل کو انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ قانونی ماہرین کے مطابق گورنر پنجاب فیصلے میں فریق نہیں تھے تو وہ کیسے اپیل دائر کر سکتے ہیں؟۔قانونی ماہرین کے مطابق اگر ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب کو نوٹس ہی جاری نہیں کیا تو ان کی طرف سے انٹراکورٹ اپیل کیسے دائر ہو سکتی ہے۔

ہائیکورٹ نے گورنر کو کوئی ڈائریکشن بھی جاری نہیں کی تو وہ عدالتی فیصلے کو کس طرح چیلنج کر سکتے ہیں۔ اس وقت صوبہ بغیر حکومت کے چل رہا ہے تو ایڈووکیٹ جنرل کیسے انٹراکورٹ اپیل دائر کر سکتے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل حکومت کی منظوری کے بغیر کیسے انٹراکورٹ اپیل دائر کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب انٹراکورٹ اپیل دائر کرنے کے معاملے پر لا ء افسران سے مشاورت میں مصروف ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…