بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری معلومات لیک کرنے کا معاملہ، صدر نے نیب اہلکار کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا

datetime 23  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)صدر مملکت عارف علوی نے نیب اہلکار کو کرپشن کیلئے سرکاری معلومات لیک کرنے پر سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ نیب سرکاری راز افشاء کرنے کے کیسز میں ملوث دیگر افسران کے خلاف

بھی کارروائی کرے ،افسوس ہے کہ انسدادِ بدعنوانی کیلئے ذمہ دار ادارے نیب کے اندر ہی کرپشن کی گئی ، رپورٹ کے مطابق نیب کے گریڈ 16 کے اہلکار نعمان اقبال نے غیر قانونی طور پر غیر مجاز افراد کو سرکاری معلومات دی ، انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر اہلکار کو پانچ سال کیلئے نچلی پوسٹ پر تنزلی کی سزا دی گئی ،نیب اہلکار نے سزا کے خلاف صدر مملکت کو اپیل دائر کررکھی تھی ،نیب کراچی نے سورس رپورٹ کی بنیاد پر انکوائری کی ، اپیل کنندہ کے موبائل سے خفیہ ریکارڈ ملا ،نیب اہلکار کے فون کے فرانزک تجزیے میں گفتگو اور دستاویزات سے بھی جرم ثابت ہوا ،نیب نے نعمان اقبال کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کرنے کی سفارش کی تھی، انکوائری کمیٹی نے درخواست گزار کو بدانتظامی اور سرکاری راز افشا کرنے کے الزام میں قصوروار قرار دیا ،نعمان اقبال نے نیب ایمپلائز سروسز رولز کے تحت صدر کو سزا کے خلاف اپیل دائر کی ۔ صدر نے کہا کہ اہلکار نے فیصلہ کے خلاف کوئی معقول وجہ یا اضافی جواز فراہم نہیں کیا ، ایسے افراد کے لیے پانچ سال کی سزا انصاف نہیں ، سزا مزید سخت ہونی چاہیے تھی،نیب معاملے میں ملوث دیگر افسران کا قصور ثابت ہونے پر ملک کو دھوکہ دینے ، امیج خراب کرنے پر سزا دے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…