منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مراسلے میں لکھا تھا اگرعمران خان کو نہیں ہٹایا گیا تو ہم خود ایکشن لیں گے،شیریں مزاری کا دعویٰ

datetime 23  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے ایک بار پھر عمران خان کی حکومت کو گرانے میں بیرونی سازش کا دعویٰ کیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شیریں مزاری کو ایک انٹرویو کے دوران مبینہ امریکی

مراسلے سے متعلق گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے۔شیریں مزاری کہتی ہیں کہ اب میں سائفر میں جو الفاظ تھے وہ بیان کروں گی، پھر انہوں نے مبینہ مراسلے کے انگریزی الفاظ دہرائے کہIf prime minister Imran Khan is not removed, he will become isolated with the US and we will have to take the issue head on.اس جملے کی وضاحت کرتے ہوئے شیریں مزاری نے سوال اٹھایا کہ اب یہ دھمکی نہیں ہے ایک جمہوری طور پر منتخب حکومت کو ہٹانے کی تو اور کیا ہے کہ اگر عمران خان کو نہیں ہٹایا گیا تو ہم خود ایکشن لیں گے۔شیریں مزاری نے سائفر سے متعلق مزید بتایا کہHowever, if the vote of no confidence succeeds, all will be forgiven.اس بارے میں شیریں مزاری نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یعنی انہیں پہلے سے پتہ تھا کون سی حکومت آئے گی ان کی کیا پالیسیز ہوں گی اور معافی کس چیز کی؟سابق وفاقی وزیر کے مطابق یہ سائفر واضح کرتا ہے کہ امریکا نے دباؤ ڈالا اور سوال اٹھتا ہے کہ اس وقت وزیراعظم تو عمران خان تھے تو یہ پیغام کس کو بھیج رہے تھے؟۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ سابق حکومت کو گرانے کے لیے بیرونی سازش کے کوئی ثبوت سامنے نہیں آئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…