منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی گجرات میں برطانوی وزیر اعظم سے حقیقت چھپانے کیلئے غریبوں کی جھونپڑیوں پر پردہ ڈال دیا گیا

datetime 23  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احمد آباد(این این آئی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے دیگر رہنما گجرات ماڈل کے بڑے بڑے قصیدے بڑھتے رہتے ہیں تاہم اس ماڈل کی ایک مرتبہ پھر اس وقت قلعی کھل گئی

جب برطانوی وزیر بورس جانس اپنے حالیہ دورہ بھارت کے دوران گجرات گئے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بورس جانسن کو احمد آباد سے سابرمتی آشرم کے راستے میںلے جاتے ہوئے غریبیوں کی جھونپڑیوں کو سفید کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا۔ سفید کپڑا لگانے کے باوجودجھونپڑیوں کے رہائشی پردہ اٹھا کر کبھی کبھی سڑک پر آتے دیکھے گئے۔سوال یہ پوچھا جا رہا ہے کہ اگر گجرات میں اتنی ہی زیادہ ترقی ہوئی ہے تو آخر جھونپڑیوں کو برطانوی وزیر اعظم سے چھپانے کیلئے پردہ کیوں لگانا پڑا ۔ کانگریس کے سینئر رہنما دگوجے سنگھ نے جھونپڑیوں پر پردہ لگانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مودی کو مخاطب کر کے لکھا کہ بارہ برس آپ گجرات کے وزیر اعلیٰ رہے ، قریباً آٹھ برس سے ملک کے وزیر اعظم ہیں اسکے باوجود ایسا کیا رہ گیا جسے بورس جانسن کو دکھانے میں آپ کو شرم آرہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…