جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

نئی حکومت میں عوام کو صحت کارڈکی سہولت جاری رہے گی یا نہیں؟ وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے بڑا اعلان کردیا

datetime 23  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کے حوالے سے بہت سی شکایات ہیں جس کا جائزہ لیا جارہا ہے تاہم اس سے متعلق فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ،وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے پولی کلینک اسپتال کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس

کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے،انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت اہم اور حساس ہے اسی لئے اسپتالوں کے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، پولیوکیس شمالی وزیرستان میں سامنے آیا ہے جس پر وزیراعظم نے پولیوکیس رپورٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے،انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے پیرکوقومی ٹاسک فورس برائے انسدادپولیوکااجلاس طلب کرلیا ہے اور ساتھ ہی پولیو خاتمے کے لییلائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی ہے،وفاقی وزیر کا کہنا تھا پولیو کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کریں گے، جہاں پولیو وائرس کیس سامنے آیا اس علاقے کو کارڈن آف کرکے مہم چلائی جائے گی،انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے آگاہی کی بہت ضرورت ہے جس کے تدارک کے لئے ہم نے پلان بنایا ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…