اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ سے حلف کے معاملے پر ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے میں قانونی پیچیدگیاں سامنے آ گئیں

datetime 23  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیر اعلیٰ سے حلف کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے میں قانونی پیچیدگیاں سامنے آ گئیں اور یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ حکومت کی منظوری کے بغیر گورنر کی طرف سے اپیل کیسے دائر ہوسکتی ہے،ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب کو

نوٹس ہی جاری نہیں کیا تو ایسے میں بھی ان کی طرف سے انٹراکورٹ اپیل کیسے دائر ہو سکتی ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس چیف جسٹس ہائیکورٹ کے صدر مملکت کو نومنتخب وزیراعلی کے حلف کیلئے نمائندہ مقرر کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے اعلان کے بعد قانونی پیچیدگی کی وجہ سے مخمصے کا شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے ایڈووکیٹ جنرل کو انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ قانونی ماہرین کے مطابق گورنر پنجاب فیصلے میں فریق نہیں تھے تو وہ کیسے اپیل دائر کر سکتے ہیں؟ ۔قانونی ماہرین کے مطابق اگر ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب کو نوٹس ہی جاری نہیں کیا تو ان کی طرف سے انٹراکورٹ اپیل کیسے دائر ہو سکتی ہے۔ہائیکورٹ نے گورنر کو کوئی ڈائریکشن بھی جاری نہیں کی تو وہ عدالتی فیصلے کو کس طرح چیلنج کر سکتے ہیں۔ اس وقت صوبہ بغیر حکومت کے چل رہا ہے تو ایڈووکیٹ جنرل کیسے انٹراکورٹ اپیل دائر کر سکتے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل حکومت کی منظوری کے بغیر کیسے انٹراکورٹ اپیل دائر کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب انٹراکورٹ اپیل دائر کرنے کے معاملے پر لا ء افسران سے مشاورت میں مصروف ہیں ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…