جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

حسن علی کا اینڈرسن کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے نروس ہونے کا اعتراف

datetime 23  اپریل‬‮  2022 |

لندن (این این آئی)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ انگلش کاؤنٹی میں جیمز اینڈرسن کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے نروس تھا۔لنکا شائر کی جانب سے تباہ کن بولنگ پر حسن علی کے مطابق میرا ٹی ٹوئٹنی ڈیبیو بھی یہیں ہوا تھا اور کاؤنٹی ڈیبیو بھی یہیں ہوا ہے۔حسن علی کے مطابق 5 وکٹیں لینا ہمیشہ فاسٹ بولرز کے لیے خاص ہوتا ہے، اور یہ 6 وکٹیں بھی میرے لیے بہت خاص ہیں۔قومی فاسٹ بولر کے مطابق جب آپ جیمز اینڈرسن کے ساتھ بولنگ کر رہے ہوں تو بہت اچھا لگتا ہے، مجھے یاد ہے کہ وہ گراؤنڈ میں میرے لیے تالیاں بجا رہے تھے جو میرے لیے بہت ہی یادگار لمحہ ہے۔جیمز اینڈرسن کے ساتھ بولنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حسن علی کے مطابق اینڈرسن کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے کافی نروس تھا لیکن انہوں نے مجھے سپورٹ کیا اس لیے ان کے ساتھ بولنگ کرنا بہت اچھا لگا۔یاد رہے کہ حسن علی نے لنکا شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے گلوسٹر شائر کے خلاف پہلی اننگز میں 16 اوورز میں 47 رنز دیکر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…