جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان آئندہ الیکشن میں دوبارہ چور دروازے سے اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے تھے، مولانا عبدالواسع

datetime 23  اپریل‬‮  2022 |

کوئٹہ (این این آئی)وفاقی وزیر ہاوسنگ مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ عمران خان آئندہ الیکشن میں دوبارہ چور دروازے سے اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے تھے، کرسی پر مقناطیس کی طرح چمٹنے کے پیچھے خطرناک بین الاقوامی عزائم تھے جس کو قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی انتھک جدوجہد اور جمہوری جماعتوں کے اتحاد کے باعث ناکام بنادئیے گئے۔

جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبد الواسع وفاقی وزیر بننے کے بعد پہلی مرتبہ اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچنے تو جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا، جے یو آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا عبدالواسع نے اپنی رہائش گاہ پر جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں اور مبارکباد کے سلسلے میں آنے والے مہمانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آئندہ الیکشن میں دوبارہ چور دروازے سے اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے تھے، کرسی پر مقناطیس کی طرح چمٹنے کے پیچھے خطرناک بین الاقوامی عزائم تھے جس کو سیاسی وجمہوری قائدین نے ناکام بناکر ایک روشن پرامن سیاسی وجمہوری راستے کا انتخاب کیا قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی انتھک جدوجہد اور جمہوری جماعتوں کے اتحاد کے باعث ملک کو بچایا گیا۔ کم مدت میں ہماری حکومت عوام کو ہر سطح پر ریلیف دینے میں دن رات ایک کرکے لگی ہوئی ہے، اور بین الاقوامی سطح پر دنیا سے رابطہ بحال ہوچکا ہے دنیا بھر خصوصاً اسلامی ممالک نے نئی حکومت کا جس جوش و جذبہ سے خیر مقدم کیا ہے وہ معاشی ترقی اور خوشحالی کی نشاندہی کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کرسی پر مقناطیس کی طرح چمٹنے کے پیچھے خطرناک بین الاقوامی عزائم تھے جس کو سیاسی وجمہوری قائدین نے ناکام بناکر ایک روشن پرامن سیاسی وجمہوری راستے کا انتخاب کیا جس کی روشنی میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں اپنے منشور اور پروگرام کے تحت عوام کو ساتھ لے جاکر انتخابات میں داخل ہوں گی، انہوں نے کہا کہ گالی اور بداخلاقی کا جواب دینے کے لیے ہمارے پاس گندی زبان نہیں ہے،ہماری تمام تر توجہ ملک کی معاشی بہتری اور مہنگائی کے خاتمے پر مرکوز ہے۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا سید آغا محمود شاہ، قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈووکیٹ، رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی،رکن قومی اسمبلی مولانا کمال الدین ان کے ہمراہ تھے۔ استقبال کرنے والوں میں رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری،ضلعی جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد،صوبائی معاون سالار حاجی رحمت اللہ کاکڑ، سید عبد الواحد آغا،ضلعی سالار حافظ سید سعداللہ آغا،حاجی محمد خان کبزئی، غازی کاکا بازئی،سردار یحییٰ خان ناصر، حاجی قاسم خان خلجی، مولانا اسراراللہ، حافظ محمد بلال ناصر، جے یوآئی پشین کے امیر مولانا عزیز اللہ حنفی، سید مطیع اللہ آغا اور دیگر شامل تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…